پاکستان جاتا بحری جہاز بحیرہ احمر میں حوثی ملیشا کے نشانے پر آ گیا

ویب ڈیسک: بحیرہ احمر میں پاکستان آنے والے سمندری جہاز پر یمنی حوثیوں نے میزائل داغ دیئے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ حملے میں عملے کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق بڑھتی علاقائی کشیدگی کے باعث حوثی ملیشا نے بحیرہ احمر میں پاکستان جانے والے بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے ایم ایس سی شپنگ کمپنی نے واقعہ کی تصدیق کر دی۔ ساتھ ہی ان کی جانب سے پاکستان جانے والے مال بردار جہاز پر میزائل حملے اور اسرائیل پر ڈرون حملے کی کوشش کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
ایم ایس سی شپنگ کمپنی کی جانب سے سعودی عرب سے پاکستان جانے والے بحری جہاز یونائیٹڈ VIII پر حملے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ہم نے حملے سے قبل انہیں اطلاع دی تھی لیکن ان کی جانب سے رسپانس نہیں آیا۔
حوثی ملیشا کے ترجمان یحییٰ سریع نے اس بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی پیغام جاری کیا ہے جس میں حملے کی تصدیق اور ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے دیگر تفصیلات یا نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ 12 ڈرونز، تین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل اور دو کروز میزائلوں کو بغیر کسی نقصان کے روک لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حوثی ملیشا یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض ہے اور ان کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر پر حملے ہیں۔ بڑھتی کشیدگی کے باعچ بحیرہ احمر کے راستوں کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے آنے والا کنٹینر پل کے نیچے پھنس گیا