غزہ، خان یونس قصبے کا قیام پشتونوں کی مرہون منت ہے

ویب ڈیسک: فلسطینی علاقے غزہ میں واقع خان یونس قصبے کی حیقیقت کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ خان یونس کا قصبہ یونس خان النورزئی نامی مملوک سلطنت کے ایک پشتون افسر نے دریافت کیا تھا۔
زمانہ قدیم کے برعکس دور جدید کے پاکستانی قبائلی پٹی سے ابھرنے والے یونس خان النورزئی ایک سپاہی کے طور پر مملوکوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی اور یہیں سے وہ فلسطین پہنچ گئے۔
14ویں صدی سے پہلے خان یونس ایک گاؤں تھا جسے "سلقہ” کہا جاتا تھا۔ قافلوں، زائرین اور مسافروں کی حفاظت کے لیے امیر یونس النورزئی خان نے 88-1387ء میں وہاں ایک وسیع کارواں سرائے تعمیر کیا تھا۔
اس کے بعد اس علاقے کے آس پاس آبادی بڑھتی گئی اور رفتہ رفتہ اس شہر کا نام ان کے نام پر "خان یونس” رکھا گیا۔
یاد رہے کہ 1389ء میں یونس خان ایک جنگ میں شہید ہوئے اور وہیں مدفون ہیں۔

مزید پڑھیں:  رستم میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق