غزہ، اسرائیل کی بمباری جاری، 200 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: 7 اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال جاری، جنگی جنون میں مبتلا صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں کے اطراف میں شدید بمباری کا سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے۔
اسرائِیلی افواج کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیت لاحیا، خان یونس اور المغازی کے علاقوں میں حملے کیے جن میں 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔
رفاح کراسنگ پر قائم کویتی ہسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔ ان زخمی افراد میں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
فلسطینی ہلال احمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے نہ صرف شہری علاقوں بلکہ ہسپتالوں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی شدید بمباری کی۔
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں العمل ہسپتال کے قریب حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید جبکہ کئی زائد زخمی ہو گئے۔
مغربی کنارے میں داخل صیہونی افواج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 2 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں اس دوران انہوں نے 25 فلسطینی افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری شدید بمباری کی وجہ سے 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد