شدید دھند کے باعث

اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید دھند سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والی 3پروازوں کو لاہور اور پشاور اُتار لیا گیا جبکہ درجن بھر پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد اور پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز لاہور منتقل کردی گئی۔
جبکہ شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182PK- کو پشاور میں اُتارا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے برٹش ایئرویز کی پرواز لندن اور امارات کی پرواز مطلع صاف ہونے کیلئے دبئی روانگی کی منتظر رہی۔
واضح رہے دھند کے باعث اسلام آباد سے گلگت اور بحرین کی پروازیں بھی وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا عطاء الرحمان جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے بلا مقابلہ امیر منتخب