سبزیوں کی قیمتیں

نئے سال بھی عوام کو مہنگائی کا سامنا، سبزیوں کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئیں

ویب ڈیسک: پاکستانی عوام کو نئے سال 2024 میں بھی مہنگائی کا سامنا ہے۔ سبزیوں کی قیمتیں سو فیصد بڑھ گئیں.
سال نو کے آغاز پر ہی میں بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پچھلے سال کے شروع میں 45 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر 2024 میں 100 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
50 روپے کلو والا آلو، 80 روپے، 500 روپے والی ادرک ،سال نوپر 800 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 60 روپے والی لوکی 160 روپے، 100 روپے والا مٹر 200 سے 300 روپے، 2023 کے آغاز پر 200 روپے میں دستیاب مرچ سال نو پر 320 میں مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پولیس گردی جاری ہے، راج کماری اوچھے ہتھکنڈوں کی ذمہ دار ہے