شاہین اور امام الحق سڈنی ٹیسٹ سے باہر، صائم اور ساجد کی انٹری

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کیگروز کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین اور امام الحق کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین تیسرا ٹیسٹ کل سے سڈنی میں شروع ہو گا۔ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میزبان ٹیم پہلے ہی 0-2 سے اپنے نام کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کیلئے شاہین اور امام الحق کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ صائم ایوب ڈبیو کرینگے جبکہ ان کے ساتھ دوسرے پلیئر ساجد خان کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر طالبان حکام تنقید کا شکار