ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا میڈیا کیخلاف کارروائی کا حکم

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میڈیا کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے.
الیکشن کمیشن نے انتخابی سروے کرنے اور عوام میں کسی کی مقبولیت کا اندازہ لگانے پر میڈیا اور ٹی وی چینلز کیخلاف کاروائی کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا کے چیئرمین کو خط لکھا ہے۔
الیکشن کمیشن نے مراسلہ میں کہا ہے کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے میڈیا کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض چینلز پول سروے نشر کر رہے ہیں، ضابطہ اخلاق کے مطابق اس کی ممانعت ہے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کامزدوروں کامعاوضہ دگنا کرنے کا اعلان