کوہاٹ پی کے 91 کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کے حلقہ پی کے 91 کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے شیڈول میں واضح کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری، ان کے خلاف اپیلیں 9 جنوری تک دائر کی جاسکیں گی۔ اس حوالے سے جاری شیڈول میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 16 جنوری تک ٹربیونل اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔
کوہاٹ کے حلقہ پی کے 91 کیلئے جاری نئے انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواران کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اخری تاریخ 18 جنوری مقرر کی گئی ہے جبکہ اس حلقہ کے امیدواروں کو انتخابی نشان 19 جنوری کو الاٹ کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے کوہات کے حلقہ پی کے 91 میں ریٹرننگ آفیسر کی معطلی کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا حم امتناع کالعدم قرار دیدیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حلقہ پی کے 91 کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اے ڈی لوکل گورنمنٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک بار پھر جھڑپیں :6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی