ایبٹ آباد کی زمین آگ اگلنے لگی، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ ایبٹ ہائٹس کی زمین آگ اگلنے لگی ہے۔ پراسرار طور پر زمین سے دھواں اٹھنے اور آگ لگنے کے واقعہ کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس لئے عوام نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کر دیا۔
پولیس نے آتے ہی زمین کا معائنہ شروع کر کے اس کی ہیوی مشینری سے کھدائی شروع کر دی تاکہ وجہ معلوم کی جا سکے۔
ایبٹ آباد پولیس کی اس کارروائی کے نتیجے مِں معلوم ہوا کہ زمین کے اندر سے گرم آگ نکل رہی ہے جو باہر نکالنے پر ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور آگ کا گولہ عام کوئلہ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زمین کے اندر کوئی کیمیکل ہے جس سے زمین گرم ہو کر آگ اگلنے لگی ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ضلع ایبٹ آباد کی زمین کو مزید کھودا جا رہا ہے تاکہ وجہ معلوم کی جا سکے کہ کیا وجہ ہے کہ ایبٹ آباد کی زمین آگ اگلنے لگی ہے۔
اس سارے عمل کے دوران عوام کو متاثرہ ایریا سے دور رکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ،ساحلی شہر اور فوجی اڈےکونشانہ بنایاگیا