آفتاب شیرپاﺅ

امن و امان کی صورتحال خراب‘مل کر کام کرنا ہوگا:آفتاب شیرپاﺅ

ویب ڈیسک:قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہو رہی ہے‘ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کومل کرکام کرنا ہوگا
امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے ووٹروں کو پولنگ سٹیشن پہنچنے جبکہ امیدواروں کو عوام تک اپنا منشور پہنچانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑے گا
انہوں نے کہا کہ سال2023میں ملک کو تین بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جن میں سیاسی عدم استحکام،خراب معاشی صورتحال اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات شامل ہیں‘لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والوں کو2018کے عام انتخابات کے وقت یہ خیال کیوں نہیں آیا؟۔
آفتاب شیرپاﺅ کا کہنا تھا کہ سیاسی نظام کے ساتھ ہونے والے تجربات نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا‘ عمران خان کو اقتدار میں لانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوا ہے جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
عمران خان کو اقتدار میں لانے سے ملک کی کیا خدمت ہوئی؟ووٹرز کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں پر کان دھرنے کی بجائے ووٹ ڈالنے سے پہلے امیدواروں کا ٹریک ریکارڈ دیکھنا چاہیے۔
خیبر پختونخوا پاکستان تحریک انصاف کی غلط طرز حکمرانی کی بدولت معاشی بد حالی کا شکار ہے،جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے اور صحت کارڈ کے تحت علاج و منعالجے کی سہولیات بھی فنڈز کی کمی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار