سرتاج عزیز

سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءاور سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے ‘ احسن اقبال نے ٹویٹ کرکے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ۔
ن لیگ کے رہنماءاحسن اقبال نے کہا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے، قوم کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔
سرتاج عزیز 7 فروری 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا۔ 1950 میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ سرتاج عزیز نے ہارورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹرز کیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل