کورونا کی نئی قسم

پاکستان میں کورونا کی نئی قسم رپورٹ ہوئی یا نہیں؟

ویب ڈیسک: بھارت اور امریکہ میں کورونا کی نئی قسم جے این1 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کی اس نئی قسم کے حوالے سے وفاقی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں جے این 1 کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق کچھ ممالک میں کورونا کی نئی قسم جے این 1 اومیکرون رپورٹ ہوئی ہے،
تاہم وزارت صحت مسلسل صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں۔
صحت کے صوبائی اور علاقائی اداروں کو ٹیسٹنگ بڑھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ سردیوں میں کورونا یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس امین و جسٹس نعیم کا اکثریتی فیصلے سے اختلاف مناسب نہیں، تفصیلی فیصلہ