پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، کین ولیمسن کپتان مقرر

ویب ڈیسک: پاکستان کیخلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیزیز کیلئَے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ شاہین دورہ آسٹریلیا کے بعد آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ کا رخ کرینگے۔ کیویز سے مقابلے کیلئے قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کرینگے۔
سیریز کے لیے 15 رکنی کیوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس میں میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے تاہم کین ولیمسن کپتان مقرر کر دیئے گئے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق کین ولیمسن سیریز کا تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے جس میں ان کی جگہ جوش کلارکسن شریک ہوں گے اور قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔
لوکی فرگوسن پاکستان کیخلاف 5 ٹی 20 میچز کے ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکیں گے ان کی جگہ بین سیئرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
کیویز بورڈ کے مطابق اعلان کردہ 15 رکنی کیوی کیلئے کین ولیمسن کپتان مقرر کر دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں‌ فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، اش سودھی اور ٹم ساوتھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریزکے میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب مانگ لیا