اسرائیل کیلئے جاسوسی

ترکیہ، اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 33 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ترک وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں پولیس نے 8 صوبوں کے 57 مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترک وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مزید 13مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد ترکیہ میں غیرملکیوں کو اغوا وقتل کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔
ترک وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ اپنی سرزمین پر ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے گا جو قومی اتحاد اور سلامتی کیلئے نقصان دہ ہوں۔
خیال رہے کہ ترکیہ اسرائیل کو بیرون ملک کسی بھی حماس رہنما پر حملہ کرنے پر سنگین نتائج سے پہلے ہی خبردار کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پختون صدیوں پرانی ثقافت کے امین ہیں، انکاکلچر ہمیشہ رہے گا، ایمل ولی خان