دفترکا 50فیصدعملہ غیر حاضر

صوابی ضلعی تعلیمی دفترکا 50فیصدعملہ غیر حاضر

ویب ڈیسک: صوابی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن دفاتر میں 50فیصد عملہ کی غیر حاضری پر متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے.
محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے ذرائع نے بتایاکہ یکم جنوری کو ڈائریکٹریس ایجوکیشن خیبر پختونخوانے ضلع صوابی کے مردانہ اور زنانہ ایجوکیشن کے ضلعی افسران کے دفاترکا اچانک دورہ کیا.
اس موقع پردونوں دفاتر میں 50 فیصد سے زائد ملازمین کی غیر حاضری کی نشاندہی ہوئی جس پر ڈائریکٹریس کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تحریری وضاحت ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے.
اس حوالے سے مراسلہ میںواضح کردیاگیاہے کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں ای اینڈ ڈی رولز 2011 کے تحت متعلقہ افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اعضاءکی فروخت یا سمگلنگ؟ بچوں کی گمشدگی نے کئی سوالات جنم دیئے