8 افراد شہید

اسرائیل کا لبنان پر ایک اور حملہ، 8 افراد شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں تباہی پھیلانے کے بعد اسرائیل کا لبنان پر ایک اور حملہ، مزید 8 افراد شہید ہو گئے۔ اس حملہ میں حزب اللہ کے سینئر اہلکار حسین یزبیک بھی جام شہادت نوش کر گئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے اس تناظر میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللّٰہ نے بڑے پیمانے پر کشیدگی سے باز رہنے کی پالیسی پر گامزن رہنے کا عندیہ دیا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ تنظیم کے اہم رہنماء حسن نصراللہ کی تقریر کے چند گھنٹے بعد پیش آیا، اپنی تقریر میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑنے کا خواہاں ہے تو ہماری لڑائی سرحدوں اور ضوابط سے ماورا ہو گی۔
انہوں نے صالح العاروری کی شہادت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے، دشمن کو اپنی اس حرکت کا جواب دینیا ہوگا۔
7اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے، لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان روزانہ بمباری کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔
ان حالات میں حزب اللہ پر اسرائیل کی براہ راست بمباری خطے کے امن کیلئے شدید نقصان دہ ہے۔ غزہ میں پورا انفراسٹرکچر ملیا میٹ ہونے کے بعد اب صیہونی بھاری ہتھیاروں سے لبنان پر بمباری کی ابتدا کر رہے ہیں۔ اسرائیل کے لبنان پر ایک اور حملے کے دوران 8 افراد شہید ہو گئے جس کے ساتھ ہی لبنان میں مجموعی طور پر شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم