بنوں، گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹ گیا، 8 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے علاقہ غوریوالہ میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گھر کے کمرے کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، زخمیوں میں والدہ، بیٹے اور بیٹیاں شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بنوں میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  جسٹس امین و جسٹس نعیم کا اکثریتی فیصلے سے اختلاف مناسب نہیں، تفصیلی فیصلہ