ٹرمپ امریکی جمہوریت

ٹرمپ امریکی جمہوریت کے لئے خطرہ ہے، جو بائیڈن

ویب ڈیسک: امریکی صدر بائیڈن نے الیکشن 2024 کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ امریکی جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیدی۔
صدر جو بائیڈن نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیا۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کیلئے امریکی جمہوریت کو قربان کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کے آخری ایام میں ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی انہوں نے حمایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ:63اے نظر ثانی اور آڈیو لیک کیس سماعت کیلئے مقرر