غزہ رہائش کے قابل نہیں

غزہ رہائش کے قابل نہیں رہا، سربراہ یو این انسانی حقوق کمیشن

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ مارٹن گرفتھس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری سے غزہ رہائش کے قابل نہیں رہا۔
مارٹن گرفتھس کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے ہولناک حملوں کے بعد غزہ موت اور مایوسی کی جگہ بن چکا ہے۔
غزہ کے شہری اپنے وجود کیلئے روزانہ خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ امدادی اداروں کیلئے غزہ کے بیس لاکھ افراد کی مدد ناممکن رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع، 4ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل