دومند چیک پوسٹ پر دہشت گردوں

ڈی آئی خان، دومند چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں مغل کوٹ کے دومند چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا۔
ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے،
جبکہ پولیس کے منہ توڑ جواب کے بعد دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دومند چیک پوسٹ پر ہوئے حملے کے دوران تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت عالم اور احسان کے نام سے ہوئی ہے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمہوریت کے لیے آزاد عدلیہ ضروری ہے، ترامیم غیر آئینی ہیں، بیرسٹر گوہر