خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید دھند کا راج برقرار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع جمرود اور بنوں میں شدید دھند کا راج چوتھے روز بھی برقرار رہا۔ اس دوران حد نگاہ انتہائی کم رہی۔ ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں شدید دھند چھائی رہی اور اس وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہی۔
ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث جمرعد بھر میں معمولات زندگی متاثر رہے۔
لوگوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس سے سینے کے امراض بڑھنے لگے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دھند اور سردی کے اس موسم میں بجلی بھی غائب جس کا کوئی پرسان حال نہیں، بجلی نہ ہونے سے پانی اور دیگر ضروریات زندگی بھی میسر نہیں۔
بجلی لوڈ شیڈنگ اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے اور غنڈی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
ضلع بنوں میں بھِی شدید دھند کا راج برقرار رہا۔ اس دوران حد نگاہ صفر رہی جبکہ دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا۔
ٹریفک حکام کی جانب سے عوام کو دوران سفر گاڑیوں کے ہیڈ لائٹس آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید دھند کی لہر مزید کئی روز تک برقرار رکنے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عراقی گروہ نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے