افغانستان پر عالمی اتفاق رائے، اقوام متحدہ کا کانفرنس بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: افغانستان پر عالمی اتفاق رائے اور اس حوالے سے دیگر موسائل کی نشاندہی کیلئَے اقوام متحدہ نے کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے افغانستان کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد افغانستان پر عالمی اتفاق رائے کو مضبوط کرنا ہے۔
تنظیم کی نائب ترجمان سٹیفنی ٹریمبلے نے کہا کہ اس اجلاس میں کئی ممالک کے خصوصی نمائندے افغانستان کی صورتحال کا آزادانہ جائزہ لینے پر تبادلہ خیال کرینگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خصوصی کوآرڈینیٹر فریڈن سینیرلیوگلو کے کام کو اس سال فروری تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ خصوصی نمائندوں کا اجلاس اس حوالے سے منعقد کیا جا سکے۔
سٹیفنی ٹریمبلے نے یہ بھی بتایا کہ روزا اوتن بائیفا افغانستان میں یوناما کی سربراہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گی۔ انہوں نے یاد دلاہا کہ افغانستان کی نگران حکومت بھی افغانستان کے لیے خصوصی نمائندوں کے اجلاس میں اپنے نمائندے کی موجودگی پر اصرار کرتی رہی ہے۔ اس سے ان کا یہ مطالبہ بھی پورا ہو جائیگا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں کانگو وائرس سے اموات 9 ہوگئیں