طورخم بارڈر

طورخم بارڈر سے روزانہ 900 ٹرک گزرنے پر پاک افغان حکام متفق

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحد طورخم بارڈر سے روزانہ 900 ٹرک گزرنے پر پاک افغان بارڈر حکام کے مابین اتفاق طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر کمیٹی کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے معاملات طے پا گئے.
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر سامان کی کلیئرنس میں تاخیر دونوں جانب تاجروں کیلئے نقصان دہ ہے۔
اس حوالے سے ٹرکوں کی کلیئرنس کا وقت کم کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمہ، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ