ہزارہ موٹر وے حادثہ

ہزارہ موٹر وے حادثہ:6افراد جاں بحق‘8زخمی ہو گئے

ویب ڈیسک :ہری پور ہزارہ موٹر وے شاہ مقصود انٹر چینج پر حادثہ :6افراد جاں بحق ‘8زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ موٹر وے پر کنسٹرکیشن مشین کھڑی ہونے کے باعث پیش آیا ہے جہاں موٹر وے پر کھڑی مشین سے کوچ کی ٹکر سے مسافر وین دب گئی۔
حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن 3گھنٹوں بعد مکمل کر لیا ‘خوفناک حادثے ایک خاتون سمیت 6افراد جاں بحق 8زخمی ہولئے زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہونے پر ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ۔
لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے موٹر وے پولیس نے کرین کی مدد لی ‘انتظامیہ نے ہری پور کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس آج دوپہر دو بجے طلب کر لیا گیا