آفتاب شیرپاﺅ

دہشت گردی کی نئی لہر تشویشناک ہے‘آفتاب شیرپاﺅ

ویب ڈیسک :قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی نئی لہر تشویشناک ہے‘جنوبی اضلاع ‘باجوڑ ‘خیبر‘ پشاور اور چارسدہ میں دہشت گردی کی صورت حال ہے ‘حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے ۔
شبقدر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ میں انتخابات کے التواءکے حوالے سے منظور کی گئی قرار داد پر عملدرآمد کی پابند نہیں ‘ہم سمجھتے کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے ۔
لیول فلینگ فیلڈ نہ ملنے کی باتیں کرنے والوں کو عدالتوں سے اب ریلیف مل رہا ہے جن امیدوار کے کاعذات مسترد ہوئے تھے وہ سب بحال ہو گئے ہیں ‘ اب تو انکو کوئی گلہ شکوہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ الیکشن میں بڑے شوق سے حصہ لینا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ 2018 والی لیول فلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں تو وہ انکا صرف خواب ہو سکتا ہے ‘اس وقت وہ لاڈلے تھے اور ان کو جو حمایت حاصل تھی اس سے پہلے وہ کسی سیاسی پارٹی کو نہیں ملی ‘اب وقت آ چکا کہ عوامی مسائل پر ہر سیاسی پارٹی کے پروگرام دیں
دہشت گردی کی جو نئی لہر ابھی آئی ہے یہ ایک اہم مسئلہ ہے ‘جنوبی اضلاع ‘باجوڑ ‘خیبر‘ پشاور اور چارسدہ میں دہشت گردی کی صورت حال ہے ‘حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے ۔
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو اپنے ووٹر تک اور ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز تک رسائی ملنی چاہئے اگر صورت حال مزید خراب ہوئی تو اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا : اقوام متحدہ