بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے

جنرل عاصم منیرکی بحرین کے بادشاہ حمادبن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اور نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں ہوئی۔
ملاقاتوں میں پاک بحرین فوجی وسکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے بادشاہ نے آرمی چیف کو بحرین کے فوجی اعزاز ’آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس‘ سے نوازا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مقبوضہ بیت المقدس میں کارروائی، ترک سیاح شہید