فرانس کا کم عمر ترین

34 سالہ گیبریل اٹل فرانس کا کم عمر ترین وزیراعظم منتخب

گیبریل اٹل جدید تاریخ کے سب سے کم عمر اور ہم جنس پرست فرانسیسی وزیراعظم بن گئے ہیں
ویب ڈیسک: 34 سالہ گیبریل اٹل فرانس کا کم عمر ترین وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ملک کے34سالہ وزیرتعلیم گیبریل اٹل کو وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گیبریل اٹل جدید تاریخ کے سب سے کم عمر اور ہم جنس پرست فرانسیسی وزیراعظم ہیں۔
یاد رہے کہ ایلزبتھ بورن کل ہی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ گیبریل اٹل اس سے قبل فرانسیسی کابینہ میں وزیرتعلیم کے عہدے پر فائز تھے۔
یہ رد وبدل اس وقت ہوا ہے جب میکرون اس سال کے آخر میں یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات سے قبل اپنے دوسرے مینڈیٹ کو نئی تحریک دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پختون صدیوں پرانی ثقافت کے امین ہیں، انکاکلچر ہمیشہ رہے گا، ایمل ولی خان