امریکہ اور برطانیہ کا بنگلادش

امریکہ اور برطانیہ کا بنگلادش کے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار

ویب ڈیسک: امریکہ اور برطانیہ نے بنگلادش کے قومی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ متھیو ملر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہوئے۔
بنگلہ دیش میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔
دیگر مبصرین کیساتھ امریکا نے اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ بنگلادیش کے انتخابات میں تمام جماعتوں نے حصہ نہیں لیا۔
دوسری جانب برطانیہ نے بھی بنگلا دیش کے قومی انتخابات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
برطانوی وزارت خارجہ نے بنگلا دیش میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پختون صدیوں پرانی ثقافت کے امین ہیں، انکاکلچر ہمیشہ رہے گا، ایمل ولی خان