میرانشاہ میں فائرنگ

میرانشاہ میں فائرنگ:آزاد امیدوار 2ساتھیوں سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے تحصیل میران شاہ میں فائرنگ کے دوران قبائلی رہنما اور پی کے 104 سے آزاد امیدوار اپنے دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے ۔
سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحصیل میران شاہ کے علاقے تپی سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشر اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 104 کیلئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار ملک کلیم اللہ کو اس وقت اپنے گاؤں کی حدود میں نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کیا جب وہ اپنے دو دیگر ساتھیوں مسرور خان ولد عبدلحق اور محمد سخی ولد جنان ساکنان تپی گاو¿ں کے ہمراہ گھر آرہے تھے۔
ذرائع کے مطابق تینوں مقتولین کو متعدد گولیاں لگی تھیں جس سے گاڑی میں سوار ملک کلیم اللہ سمیت تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے‘ ملک کلیم اللہ کے بارے میں ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان پر پہلے بھی کئی بار قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جن میں وہ بچ گئے تھے۔
یہ حملہ بھی اسی جگہ ہوا ہے جہاں چند دن پہلے سابقہ ایم این اے محسن داوڑ پر بھی ایسی ہی قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچے تھے۔

مزید پڑھیں:  12 اسرائیلی ایجنٹس پاسداران انقلاب ایران کے ہاتھ لگ گئے