سپریم جوڈیشل کونسل

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق جج جسٹس (ر) مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں آگاہی نوٹس جاری کردیا ہے ۔
معاملے کو ہوا میں نہیں چھوڑ سکتے استعفیٰ سے سپریم کورٹ کی ساکھ خطرے میں پڑی‘ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو صفائی کا ایک اور موقع دے دیا ۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا کہ اگر مظاہر نقوی کے وکلاءنے وقت مانگا تو شکایت گزاروں کو سنا جائے گا مظاہر نقوی چاہیں تو کونسل میں کل پیش ہو کر اپنا موقف دے سکتے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اگر جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے عدالت سے وقت طلب کیا تو ہم گواہان کو تب تک سن لیں گے جج اور سپریم کورٹ کی ساکھ کا سوال ہے۔
قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم یہاں اپنی خدمت کیلئے نہیں بیٹھے، ہم یہاں اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے بیٹھے ہیں، سپریم کورٹ سمیت سب ادارے عوام کو جواب دہ ہیں، اگر یہ چیز سب سیکھ لیں تو سارے مسئلے حل ہو جائیں گے، سوشل میڈیا اور میڈیا پر شور تھا کہ کیا ہم اتنے برے ہیں؟ سپریم کورٹ کی ساکھ بھی تو خطرے میں پڑی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جج نے استعفے میں لکھا کہ پبلک میں معاملات کی وجہ سے کام جاری نہیں رکھ سکتے اس سے تاثر یہ ملتا ہے جیسے جج کو انصاف کی توقع نہیں تھی یا یہاں کوئی ڈریکونین سسٹم چل رہا ہے اس معاملے کا دیکھنا ہو گا، معاملے کو ہوا میں نہیں چھوڑ سکتے کہ جج نے استعفی دے دیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے پناہ گزین سکول پر حملے میں مزید 22فلسطینی شہید