بیرسٹر گوہر

الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم کا احترام کرنا چاہئے‘بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم کا احترام کرنا چاہیے، بلاشبہ الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ جائے مگر ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے بھی ہمیں انصاف ملے گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کرتا تب تک ہمارا انتخابی نشان بحال ہے۔
بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے آج دو کیسز پر سماعت ہوئی ہے، ایک کیس میں خان صاحب جوڈیشل ہوگئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیسز کی گزشتہ سماعت کو کالعدم قرار دیا ہے، ہمیں امید ہے باقی کیسز کے ٹرائل بھی کلعدم قرار پائینگے۔
انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹوں پر مشاورت کیلئے اجازت نہیں دی جارہی تھی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ٹکٹوں پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے، آج رات تک ٹکٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2ریفرنس: عمرن خان اور بشریٰ بی بی میں چالان کی نقول تقسیم