رانا ثناءاللہ

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون شکن کی جیت ہے‘رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا نشان واپس ملنے کے فیصلے پر کہا ہے کہ فیصلہ قانون کی ہار اور قانون شکن کی جیت ہے اور ثابت ہوا لاڈلا عزیز ہے،
رانا ثنا اللہ خان نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی سہولت تمام جماعتوں کو دیا جائے، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 عملاً ختم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی جماعتوں کے اندر الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں رہی، کیس” نہیں “فیس” اور ثاقب نثار دور کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ 9 مئی کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہے، فیصلہ الیکشن کمیشن کو تالا لگانے کے مترادف ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کرنے والوں کے سہولت کاروں کو سلام ہے۔

مزید پڑھیں:  12 اسرائیلی ایجنٹس پاسداران انقلاب ایران کے ہاتھ لگ گئے