کنٹرول روم قائم

عام انتخابات :وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم

ویب ڈیسک :وزارت داخلہ میں 8 فروری 2024ءکو ہونے والے عام انتخابات کی مانیٹرنگ اور نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کنٹرول روم کی مکمل نگرانی کریں گے۔
کنٹرول روم سے ملک بھر سے عام انتخابات بارے شکایات بھی سنی جائیں گی۔
قائم کئے جانے والے کنٹرول روم سے انتخابی اقدامات کی نگرانی اور جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع، 4ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل