جسٹس منصور علی شاہ

جسٹس منصور علی شاہ جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر مقرر

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد اب سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کی تعداد تین ہوگئی۔
سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی چیف جسٹس پاکستان قاضی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کرے گا۔
جسٹس منصور علی شاہ دو سال تین ماہ کے بجائے تین سال ایک ماہ تک چیف جسٹس پاکستان کے منصب پر فائز رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس امین و جسٹس نعیم کا اکثریتی فیصلے سے اختلاف مناسب نہیں، تفصیلی فیصلہ