مریم اورنگزیب

استعفے کافی نہیں‘ججز کو بھی حساب دینا ہوگا:مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک :مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ استعفے کافی نہیں ‘ ججز کو بھی حساب دینا ہوگا ۔
استعفیٰ دے کر آپ سمجھتے ہیں کہ اپنے دامن پہ لگے کالے دھبے صاف کرسکتے ہیں لہٰذا اس سے بات نہیں بنے گی‘ آپ کو حساب دینا ہوگا ۔
لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا آپ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کو استعمال کر کے ملک کے ساتھ ظلم و زیادتی کی اور اگر تین بار کے وزیر اعظم کا احتساب ہو سکتا ہے تو سپریم کورٹ کے جج سمیت کسی بھی ادارے والے کا احتساب ہونا چاہیے۔
عدالتوں کے فیصلے تاریخ کا حصہ بنتے ہیں، ابھی اعجازالاحسن صاحب اور مظاہر علی نقوی صاحب نے استعفیٰ دیا ہے۔ کیوں دیا ہے استعفیٰ؟ استعفیٰ دے کر آپ سمجھتے ہیں کہ اپنے دامن پہ لگے کالے دھبے صاف کرسکتے ہیں لہٰذا اس سے بات نہیں بنے گی۔۔
ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہر جماعت پر اپنی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروانا لازم ہیں، پاکستان کے عوام الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی نشان پر ہی ووٹ دیتی ہے لیکن پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط سے انحراف کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے۔
مسلم لیگ(ن) کی رہنما نے عمران خاں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہر جماعت نے قواعد و ضوابط کے مطابق پارٹی انتخابات کروانا ہوتے ہیں لیکن یہ شخص اپنی جماعت میں ہی انتخابات ٹھیک نہیں کروا سکتا کیونکہ اسے آر ٹی ایس بٹھا کر رزلٹ لینے کا شوق ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا،بندکرنے کا حکم