دیر بالا، داروڑہ بازار میں آتشزدگی، 2 فرنیچر دکانیں جل کر خاکستر

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا کے علاقے داروڑہ بازار میں آتشزدگی سے 2 فرنیچر دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیلی، سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے وقت شفیع اللہ کی دکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے 20 سے 25 لاکھ روپے کا نقصانات ہوا۔
یاد رہے کہ داروڑہ بازار میں آتشزدگی کے باعث علاقہ میں 8 گھنٹے تک بجلی بند رہی۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی بنیادی حقوق کے منافی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی ،مولانا عبدالغفور