توشہ خانہ ریفرنس، 4 گواہوں کے بیان قلمبند، سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت آج ہوگی، اس حوالے سے نیب کے 10 میں سے 4 گواہوں نے بیانات قلمبند کروا دیے۔ ان گواہان میں سیکشن آفیسر توشہ خانہ بنیامین، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود، جوائنٹ ڈائریکٹر ایس بی پی ساجد خان اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر خارجہ محمد فہیم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق عدالت میں وکیل بانی پی ٹی آئی کا دلائل دیتے ہوئَے کہنا تھا کہ ماضی کے تمام حکمرانوں نے توشہ خانہ سے تحائف لیے۔
انہوں نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیوں سمیت کئی قیمتی تحائف لئے گئے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بد دیانتی پر مبنی ہے۔ یاد رہے کہ کیس پر مزید سماعت آج ہوگی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ کو ختم کرکے غیر اعلانیہ مارشل لا لگایا جارہا ہے،عمران خان