سراج الحق

سیاسی جماعتوں نے ملک کو اربوں روپے کا مقروض بنا دیا، سراج الحق

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کی سیاست، کاروبار اور وسائل پر دو فیصد لوگوں کا قبضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شبقدر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی پارٹی ہے جو موروثیت سے پاک ہے۔ پاکستان کی سیاست، کاروبار اور وسائل پر دو فیصد لوگوں کا قبضہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید بتایا کہ سیاسی جماعتوں نے ملک کو اربوں روپے کا مقروض بنا دیا۔ عوام سے تعلیم، صحت اور روزگار چھیننے والے ایک بار پھر ووٹ مانگ رہے ہے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے، جماعت اسلامی نے ٹکٹ امیدواروں کی صلاحیت اور خدمت کو دیکھ کر جاری کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اپنے نام کے ساتھ مولانا کا لفظ لگانے والوں کو ٹکٹ دینا زرداری، نواز اور امریکہ کے مفادات کو ووٹ دینا ہے، نیب زدہ، پانامہ اور پنڈورہ لیکس انہی لوگوں کے نام ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ملک میں ہر سال پانچ ہزار ارب کرپشن ہوتی ہے، ہر دن پاکستان میں 13اعشاریہ 7 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، یہ حقیقت ہے کہ کرپٹ لوگ کرپشن ختم نہیں کرسکتے۔
سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے مطابق چارسدہ:جماعت اسلامی خدمت پر یقین رکھتی اور ایوان میں آپ ہی کی خدمت کرینگے۔

مزید پڑھیں:  ایک طرف ملکی قانون دوسری طرف عدالت کا فیصلہ ہے،اعظم نذیر تارڑ