مولانافضل الرحمان

کچھ ممالک پاک افغان میں دوریاں پیداکرنا چاہتے ہیں،مولانافضل الرحمان

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کچھ ممالک دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
دورہ افغانستان کے دوران افغان سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا دونوں ممالک ٹی ٹی پی کے معاملے پر بڑے سنجیدہ ہیں، دونوں ممالک مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کچھ ممالک دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اب پرانی ناراضگیاں ختم کرکے آگے بڑھنا ہے۔
یاد رہے کہ مولانافضل الرحمان حال ہی میں افغانستان کا دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس آئے ہیں، اس دورے کے دوران مولانافضل الرحمان نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے معاملے پر گفتگو کی تھی۔

مزید پڑھیں:  مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا نئے سری لنکن صدر منتخب