رﺅف حسن

اختر ڈار سے زبردستی پریس کانفرنس کروائی گئی، رﺅف حسن

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے سربراہ اختر اقبال ڈار سے زبردستی پریس کانفرنس کروائی گئی، انہوں نے پہلے زیادہ سیٹیں مانگی تھیں لیکن ہم نہیں سمجھتے انہوں نے ڈبل گیم کی ہے۔
اختر اقبال ڈار نے ہفتہ کی شام پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سے معاہدے سے انکار کیا تھاجبکہ معاہدے کی نقل سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ نظریاتی گروپ کے 7 امیدواروں نے الیکشن لڑنا تھا۔
اس حوالے۔ سے رؤف حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی سے2ہفتے پہلے معاہدہ ہوا، ہمارے پاس معاہدے کی کاپی موجودہے، اختراقبال ڈارکی پریس کانفرنس حیثیت نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ نہ آنے پرامیدواروں کونظریاتی گروپ کے ٹکٹ جمع کرانے کی ہدایت کی، اختراقبال ڈارسے زبردستی پریس کانفرنس کروائی گئی،انہوں نے خود ٹکٹس پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عراقی گروہ نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیے