گرفتار کیا گیا تو جیل سے الیکشن لڑونگا، شیخ رشید احمد کا دبنگ اعلان

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہر صورت الیکشن لڑنے کی ٹھان لی، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساری قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر گرفتار کیا گیا تو جیل سے الیکشن لڑوں گا۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا اینٹی ٹیررزم کورٹ راولپنڈی کے باہر کہا کہ چلہ بھی کاٹا اور قربانی بھی دی، اپنے خلاف کیسز پر اُف تک نہ کی۔ یہ سارا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔
اس موقع پر ان کا دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہنا تھا کہ گرفتار کیا گیا تو میں اور راشد شفیق دونوں جیل سے الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگوں کو احساس ہے کہ خدمت کس کا نام ہے اور کس نے کی ہے۔ ہم ہر صورت الیکشن لڑیں گے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منصور علی شاہ نے ججزکمیٹی میں واپسی کیلئے3شرائط رکھ دیں