پاراچنار کی 3 نشتوں کیلئے

انتخابات 2024، پاراچنار کی 3 نشتوں کیلئے 90 اُمیدوار میدان میں

ویب ڈیسک: 8 فروری 2024 کو ہونیوالے انتخابات میں پاراچنار کی 3 نشتوں کیلئے 90 اُمیدوار میدان میں آگئے۔
تین نشستوں میں ایک قومی اسمبلی این اے 37 اور دو صوبائی اسمبلی پی کے 95 اور پی کے 96 شامل ہیں۔
فارم 33 کے مطابق قومی اسمبلی این اے 37 کیلئے 34 اُمیدواروں کو انتخابی نشان جاری کئے گئے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے پی کے 95 کیلئے 35 اور پی کے 96 کیلئے 21 امیدواروں کو انتخابی نشان جاری ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اُمیدواروں میں سابقہ پارلمنٹیرینز سمیت سابقہ اُمیدواران شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کیلئے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری پی پی پی، ملک جمیل چمکنی، محمد لقمان (پی ٹی آئی/آزاد)
اور مولانا عصمت اللہ جے یو آئی شامل ہیں۔
پی کے 95 کیلئے سابق ایم پی اے ریاض شاہین (جے یو آئی) رفیع اللہ ( پی پی پی)
خاتون اُمیدوار فرحانہ (ایم ڈبلیو ایم) عمران سونامی (پی ٹی آئی حمایت یافتہ/آزاد) امیدوار شامل ہیں۔
پی کے 96 کیلئے سابق سینیٹر سجاد حسین طوری (آزاد) سید وصی میاں (آزاد) جواد حسین (آزاد) سید نجات حسین (ایم ڈبلیو ایم) ریٹائرڈ آئی جی سید ارشاد حسین (پی ٹی آئی حمایت یافتہ) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور نے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کرلیا،بیرسٹر سیف