الیکشن 2024، ڈی ای اوز سے فوکل پرنسز اور چوکیداروں کا ڈیٹا طلب

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئَے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،۔ اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے فوکل پرسنز اورچوکیداروں کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے سلسلے میں تمام ضلعی تعلیمی دفاتر میں فوکل پرسن نامزد کرکے انکا ڈیٹا بھجوایا جائے۔
ایڈیشنل محکمہ داخلہ کے مطابق جہاں پولنگ سٹیشنز قائم ہیں وہاں چوکیدار کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔
محکمہ داخلہ کیجانب سے احکامات ملنے کے بعد صوبہ بھر کے (ڈی ای اوز) ڈسٹرکٹ ایجویکشن آفیسرز کو محکمہ تعلیم نے جنرل الیکشن 2024 کے سلسلے میں تمام ضلعی دفاتر میں باقاعدہ طورپر فوکل پرسنز نامزد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
اس حوالے سے جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ پولنگ سٹیشنز قائم ہونے والے سرکاری سکولوں کے چوکیداروں کو بھی آگاہ کیا جائے اور انہیں ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے الیکشن 2024ء کےحوالے سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے فوکل پرسنز اورچوکیداروں کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع، 4ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل