مصنوعی ذہانت کا بڑھتا رجحان، آئی ایم ایف کی وارننگ جاری

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بڑھتے رجحان پر آئِی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجئیوا نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا بڑھتا رجحان دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
کرسٹالینا جارجئیوا کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کسی بھی انسان کو ڈھنگ سے کرنے میں طاق ہے اس لئَے کسی بھی انسان کو اپنی ملازمت کے خاتمے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ترقی پذیر ممالک میں مصنوعی ذہانت سے 40 فیصد ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ کرسٹالینا جارجئیوا نے مزید بتایا کہ مالیاتی پالیسیاں اچھی طرح کام کر رہی ہیں لیکن یہ پورے یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ عالمی معیشت کی مکمل بحالی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
آئی ایم ایف سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا بڑھتا رجحان ملازمین سے بہتر انداز میں کام کر سکتا ہے اس لئے اس سے ملازمین سب سے پہلے نشانے پر آ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں کے احتجاجی پولیس اہلکاران نوکریوں سے فارغ