محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں شدید سردی اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔
خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔
ترجمان موٹر ویروے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی :دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ،ایک نوجوان جاں بحق ،1زخمی