شاہ محمود قریشی

سائفر کیس کے ٹرائل کو لائیو دکھایا جائے‘شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سائفر کیس کے ٹرائل کو لائیو دکھایا جائے ‘اوپن ٹرائل سے واضح ہو جائے گا کہ ملک کا وفادار کون ہے اور کس نے جرم کیا ۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی آبدیدہ ہو گئے کہا میرے بہنوئی کا انتقال ہوا درخواست کی تھی کہ مجھے جنازے میں شرکت کی اجازت دی جائے میں اپنی بہن کو پرسا بھی نہ دے سکا۔
انہوں نے کہا کہ سائفر انٹرنیشنل نوعیت کا کیس ہے، عالمی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ‘ہم پر الزام ہے کہ ہم نے خارجی تعلقات خراب کیئے، اگر ہم نے تعلقات خراب کیئے تو عالمی میڈیا کو کوریج کی اجازت کیوں نہیں ‘سپریم کورٹ میں اگر کیسز کا اوپن ٹرائل ہو سکتا ہے تو یہاں کیوں نہیں ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کروائے جائیں ‘پوری قوم نے دیکھا کہ پی ٹی آئی کو کیسا لیول پلینگ فیلڈ ملا ‘لکھ لیں کہ اس الیکشن کا جنازہ نکل گیا۔
میری بیٹی اسکروٹنی کے لیے گئی اس کے کاغذات چھیننے گئےمیری بیٹی کو شہر چھوڑنا پڑا، ہم الیکشن لڑیں گے اور آزاد لڑیں گے ‘ہمارا پیغام ہے کہ جس کے پاس جو نشان ہے وہ اس کو ہی بلا سمجھے ‘یہ انجینئرڈ الیکشن ہیں اس کو دنیا تسلیم نہیں کرے گی
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوال اٹھائے باقی جماعتوں کے الیکشن پر کس نے کوئی سوال نہیں اٹھایا، باقی جماعتوں کے کیا جمہوریت ہے،عوام ان کے ساتھ نہیں، یہ ڈرے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عامر کیانی،عمران اسماعیل، فواد چوہدری اور مولوی محمود مجھے جیل میں ملنے آئے اور کہا پارٹی چھوڑ دو ‘ووٹروں سے اپیل ہے اگر بانی پی ٹی آئی کو باہر دیکھانا چاہتے ہیں اپنے امیدوارون کو جتوائیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں مذاکرات کا حامی ہوں لیکن مذاکرات کے حدود و قیود ہوتے ہیں
‘ہم صاف اور شفاف انتخابات کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خدا کے واسطے اس ملک پر رحم کیا جائے،ہمیں اندازہ تھا ہمیں بلا نہیں ملے گا ‘عدالتوں کا فیصلہ تسلیم ہے لیکن تاریخ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا فیصلہ ضرور کرے گی ۔
ہمارے پاس پلان بی تھا ہم نے سمجھا تھا بلا نہیں تو بلے باز پر ووٹر مطمئن ہو گا ‘جیل ایک امتحان ہے اللہ نے مجھے غفلت سے نکالا، اللہ کے قریب ہو گیا ہوں۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی میں کوئی فریق بھی دلچسپی نہیں رکھتا، گوتریس