مریم نواز

نواز شریف نے انتقام نہیں لیا، قدرت نے سو موٹو لیا:مریم نواز

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ہے کہ نواز شریف نے انتقام نہیں لیا، قدرت نے سو موٹو نوٹس لیا، وہ بزدل جوتیاں چھوڑ کر استعفیٰ دےکر بھاگا ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے
اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کہنا تھا کہ اب فیصلے عوام کی عدالت یا لاءکرے گا، مدر ان لاءکے فیصلے کی سہولت نہیں، ایک دہشت گرد کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔
اگر سمجھتے ہو کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کرکے بچ سکتے ہو تو ایسا نہیں ہوگا‘تمہارے امپائر بھی پکڑے گئے، جعلسازی بھی پکڑی گئی، سہولت کاری بھی پکڑی گئی، تمہارا انتخابی نشان بلا نہیں ڈنڈا تھا جس سے ملک میں قومی تنصیبات پر حملے کیے گئے، وہ ڈنڈا اب چھین لیا گیا ہے
چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ جتنے ٹھپے شیر پر لگیں گے اتنی تیزی سے مہنگائی کم ہوگی، شیر پر مہر لگاو¿ اور پاکستان کو نواز دو۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج