شیر افضل مروت

صدر عارف علوی رانگ نمبر نکلے ہیں‘شیر افضل مروت

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی رانگ نمبر نکلے ہیں‘ان کا پی ٹی آئی سے پتہ صاف ہو چکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف علوی کی غیرموجودگی میں کئی متنازعہ قوانین بنے‘ عارف علوی کے بیٹے نے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیامیں نے مخالفت کی۔
شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ عارف علوی بہانے سے سعودی عرب گئے اور ہمارے ساتھ دھوکاکیا،عارف علوی نے چیئرمین سینیٹ اور پی ڈی ایم کوقانون سازی کا موقع دیا۔
نوازشریف تاحیات نااہلی والا قانون اس وقت بنایا گیا جب عارف علوی حج پر گئے،آرمی ایکٹ اور سائفر ایکٹ میں ترمیم عارف علوی کی غیرموجودگی میں ہوئی،عارف علوی کو اختیار تھا کہ وہ الیکشن کی تاریخ کا تعین کریں،صدر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا‘حد ہوتی ہے، پارٹی کے ساتھ کیا ہورہا ہے،ہم پر کیا گزررہی ہے اور عارف علوی کس کو خوش کررہے ہیں؟۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک بار پھر جھڑپیں :6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی