پیپلزپارٹی کے منشور میں

مہنگائی اور بیروزگاری کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے.
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں جیت عوام کی ہوگی اور عوام دوست حکومت بنا کر دکھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سابق وزیراعلیٰ ایوب کھوڑو کے پوتے اسد کھوڑو کی رہائشگاہ پہنچے۔
جہاں فریال تالپور ودیگر رہنماؤں نے اسد کھوڑو کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد کا وقت آگیا ہے۔
خیبر پختونخوا سے کراچی تک صرف پیپلز پارٹی انتخابی میدان میں ہے، آج پی پی منشور کا 10نکاتی ایجنڈا عوامی معاشی معاہدے کو لانچ کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاسی مقابلہ ایک ہی جماعت سے ہے، الیکشن میں پیپلزپارٹی شیر کے شکار کا بندوبست کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس ہی غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے حل کا منشور ہے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ بھر میں سیٹیں چاہئیں، عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دے، اپنا ووٹ ضائع نہ کریں تاکہ سندھ بھر میں کام ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  ژوب میں پولیس گاڑی پرحملہ ، اے ایس آئی سمیت 3اہلکار شہید