ایران کی اپنے حدود میں پاکستانی کارروائی کی تصدیق، 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے ایران کی حدود میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کی ایرانی میڈیا نے تصدیق کردی۔ یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ کارروائی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پنجگور میں میزائل حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے حملوں میں جاں بحق 7 افراد کا تعلق ایران سے نہیں تھا۔ ان میں 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ علی الصبح کیا گیا جس میں ایران کے سرحدی گاؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ہٹ کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردمارے گئے۔

مزید پڑھیں:  مالی میں دہشت گردوں کا سکول پر حملہ، 80افراد ہلاک ہو گئے